نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
زکوۃ اور کسٹم کمیٹی نے الحدیثہ چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ـ نشہ آورگولیاں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ـ
اخبار 24 کے مطابق مملکت کی الجوف کمشنری میں واقع ’الحدثیہ ‘ بری سرحدی چیک پوسٹ پرمتعین کسٹم اتھارٹی کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر آنے والے ایک ٹرک کی تلاشی لی جس پر ٹرک میں بنے خفیہ خانوں کا انکشاف ہواـ
کسٹم اہلکاروں نے ٹرک کے خفیہ خانوں کو کھولا جس میں بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں ـ
محکمہ کسٹم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگل کی جانے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد تھی ـ کسٹم اہلکاروں نے نشہ آور گولیاں ضبط کرکے سمگلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ـ