بحیرہ احمر سے آنے والے گھنے بادلوں کی وجہ سے جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں آج بھی مطلع ابر آلود رہا جس کے باعث موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع، میونسپلٹی اور ہلال احمر نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے جبکہ شہر بھر میں امدادی ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’سعودی شہریت کی خبر سن کر گھر والے خوشی سے رونے لگے‘Node ID: 618301
ادھر ینبع اور املج میں گزشتہ رات موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث شہر کی شاہراہیں، سڑکیں اور گلے محلے زیر آب آگئے۔
کم وبیش یہی صورت حال طائف اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہے جہاں زوردار بارش ہوئی ہے۔
عاجل نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کے ہنگامی شعبے اور آگاہی کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الزھرانی کے حوالے سے بتایا کہ تبوک ، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ اور جدہ شہر میں کل بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
جده_الان
هطول مطري كثيف الان على جدة
المصدر: @Arab_Storms #امطار_جده pic.twitter.com/B4ctY0ltBd— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) November 14, 2021
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدہ کے جنوبی ساحلی علاقے میں آسمان آبرآلود ہے۔ امید ہے کہ بادلوں کا سلسلہ مکہ مکرمہ شہر اور طائف کے بعض علاقوں تک پھیل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارش کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہے گا جس کا سلسلہ شمالی حدود ریجن، الجوف اور حائل تک بھی پھیلے گا۔
خیال رہے سنیچر کی صبح سے جدہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔
بارش کی وجہ سے شہری دفاع کی جانب سے طائف جانے والی ’الھدا ‘ شاہراہ کو وقتی طورپراحتیاط کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا تاہم بارش رکنے کے بعد شاہراہ ٹریفک کےلیے بحال کردی گئی۔
هطول مطري غزير وعصف رعدي جنوب املج الان pic.twitter.com/vL5PoesyGG
— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) November 13, 2021