Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صامطہ میں موج مستی کرنیوالے افریقی گرفتار

جازان .... جازان پولیس نے ایک فلیٹ میں موج مستی کرنے والے 5افریقی مرد اور 6خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے 3باقاعدہ اقامے پر تھے جبکہ باقی اقامہ و محنت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکونت پذیر تھے۔ نشہ کئے ہوئے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور موج مستی میں استعمال ہونے والی اشیاءضبط کرلیں دوسری جانب صامطہ میں پولیس نے شراب کی ایک بھٹی سربمہر کردی اور وہاں موجود افریقی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

شیئر: