Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت ضوابط کی خلاف ورزی پر بارق میں دو شادی ہال بند

’شادی ہالز کے علاوہ ریستورانوں، کیفے شاپس اور کھانے پینے کے مراکز میں تفتیشی دورے جاری ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
بارق میونسپلٹی نے صحت ضوابط کی خلاف ورزی اور صفائی کے فقدان کے باعث دو شادی ہال سربمہر کردیئے ہیں۔
عسیر ریجن کے میئر ڈاکٹر ولید الحمیدی کی ہدایت پر پورے ریجن میں واقع شادی ہالز کی نگرانی اور صحت ضوابط پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی دوروں کا آغاز ہوچکا ہے۔
بارق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر میں واقع تمام شادی ہالز کے علاوہ ریستورانوں، کیفے شاپس اور کھانے پینے کے مراکز میں تفتیشی دورے جاری ہیں‘۔
’تفتیشی اہلکاروں کو کورونا ایس او پیز کے علاوہ صحت ضوابط، صفائی اور بلدیہ کے تقاضوں پر عملدرآمد کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکاروں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے‘۔

شیئر: