Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 38 نئے کیسز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 15 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
پیر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 55 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا مزید 3 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 816 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 49 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار 222 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار274 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 67 لاکھ 22 ہزار 58 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: