Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکولوں میں طلبہ کی حاضری کے ساتھ امتحانات کی تیاری

’امتحانات میں حصہ لینے والے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی سکولوں میں کورونا وبا کی وجہ سے دو سال تک آن لائن امتحانات کے بعد اب طلبہ کی حاضری کے ساتھ امتحانات کی تیاری کی گئی ہے۔
العربیہ اور سبق کے مطابق بدھ سے طلبہ ایس او پیز کے ساتھ امتحانی مراکز کا رخ کریں گے جبکہ امتحانی کمیٹیوں کی طرف سے پہلے سمسٹر کے امتحانات کے مراکز کے انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سعودی وزارت تعلیم نے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو امتحانات کے کام کو نافذ کرانے اور انہیں مکمل کرانے کے علاوہ 20 ربیع الثانی تک امتحانی نتائج کا انتظام بھی کریں گی۔
سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے پرائمری سکول کے طلبہ اور طالبات کے لیے پہلے سمسٹر کے اختتام پرآن لائن امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 امتحانی عمل سہ پہر چار بجے شروع ہو گا جس میں مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ کا حاضری کے ساتھ امتحان لیا جائے گا۔
 امتحانات میں حصہ لینے والے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
 جن بچوں نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی ان کاامتحان آن لائن ہوگا۔

شیئر: