انڈین کامیڈین اور اداکار ویر داس کی واشنگٹن میں ایک پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ’ملک کی توہین‘ کی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ویر داس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ’دو انڈیا‘ سے متعلق پرفارمنس دی تھی جس کی ویڈیو میڈیا پر آنے کے بعد معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ویر داس کا شمار انڈیا کے بڑے اور نامور کامیڈین میں ہوتا ہے جو ملکی صورتحال کا مزاحیہ انداز میں تنقیدی مشاہدہ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’جشن رواز‘: انڈین فیشن برانڈ سوشل میڈیا حملوں کی زد میںNode ID: 610301
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی جیت پر انڈیا میں جشن منانے پر مقدماتNode ID: 612586
ویر داس نے ورلڈ ٹوور کے دوران واشنگٹن میں ہونے والی ایک پرفارمنس کے دوران کہا کہ ’میرا تعلق انڈیا سے ہے جہاں ہم دن کے وقت خواتین کی پوجا کرتے ہیں جبکہ رات کو ان کا گینگ ریپ کرتے ہیں۔‘
سات منٹ طویل پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویر داس نے آلودگی سے لے کر صحافت اور وزیراعظم نریندر مودی کی کورونا کے خلاف کوششوں اور کرکٹ سے متعلق مسائل پر بات چیت کی۔
ویر داس نے پاکستان اور انڈیا کے مابین کرکٹ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا تعلق انڈیا سے ہے جہاں ہم جب بھی گرینز کے خلاف کھیلتے ہیں تو ہماری (رگوں) میں خون بھی نیلا بہتا ہے۔ لیکن جب بھی ہم گرینز سے ہار جائیں تو اچانک ہمارا رنگ اورنج میں تبدیل ہو جاتا ہے۔’
ویر داس نے نارنجی یا زعفرانی رنگ کا ذکر کر کے دراصل ہندو انتہا پسند جماعت کی طرف اشارہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق انڈیا سے ہے جو یہ دیکھے گا اور معلوم ہوگا کہ یہ ایک بہت بڑا مذاق ہے۔ لیکن پھر بھی یہ مزاحیہ نہیں ہوگا۔‘
— Vir Das (@thevirdas) November 16, 2021