Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر محمد آل صایل جیولیوجیکل اتھارٹی کے نئے چیئرمین مقرر

ڈاکٹرال صایل سروے اور جغرفیاتی معلومات میں پی ایچ ڈی ہیں (فوٹو، سبق نیوز )
 ایوان شاہی کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن یحیی آل صایل کو سروے اور جغرافیائی معلومات جنرل اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے- 
اخبار  24 کے مطابق آل صایل نے تقرری پر مسرت  کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنرل اتھارٹی برائے سروے و جغرافیائی معلومات کو اعلی قیادت کی سرپرستی حاصل ہے-
 ان کی خواہش اور کوشش ہوگی کہ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور اس حوالے سے قومی سکیمیں  بہتر شکل میں نافذ کریں-
آل سایل سروے سول انجینیئر ہیں-  انہوں نے سروے اور جغرفیاتی معلومات میں ماسٹرزاور پی ایچ ڈی کی-
انہوں نے  ملکی اور غیرملکی کانفرنسوں، سیمیناروں اور خصوصی کمیٹیوں میں  شرکت کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا- وہ متعدد سائنس و تکینکی کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں- 
انہوں نے برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی سے سرحدوں کی علامتیں بنانے اور سرحدی امور طے کرنے والے مذاکرات کا خصوصی کورس بھی  کیا ہے- کینیڈا کی ٹورانٹو یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کیے ہوئے  ہیں جبکہ پی ایچ ڈی انہوں نے جرمنی کی ہینوور یونیورسٹی سے کی-

شیئر: