پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارتخانے کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک میں باہمی دلچسپی کے امور کو دیگر شعبوں میں مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کے ساتھ گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں: سعودی سفیرNode ID: 617561
سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات پائے جاتے ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافت، روایات اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔
مسلم امہ کے رہنما کے طور پر سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 'سعودی عرب نے ہمیشہ خطے میں قیام امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔'
اسد قیصر نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی منتظر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'اس سلسلے میں سعودی عرب کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔'
سپیکر قومی اسمبلی نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے حالیہ تین ارب ڈالر کے اقتصادی پیکج کو بھی سراہا۔
#اسلام_آباد | إلتقى سعادة سفير #خادم_الحرمين_الشريفين لدى #باكستان الأستاذ نواف بن سعيد المالكي اليوم معالي رئيس الجمعية الوطنية. السيد أسد قيصر جرى خلال اللقاء تبادل الأحاديث الودية وبحث المواضيع ذات الاهتمام المشترك بين البلدين الشقيقين وسبل تعزيزها في مختلف المجالات. pic.twitter.com/0aEl6RDZGU
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) November 19, 2021
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) November 19, 2021