گاڑی کے سپیئر ٹائر میں نشہ آور گولیاں چھپانے والا گرفتار
’مذکورہ شخص کے قبضے سے 7225 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جازان پولیس نے نشہ آور گولیاں سپلائی کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص مصری تارک وطن ہے۔
جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے قبضے سے 7225 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے یہ گولیاں اپنی گاڑی کے سپیئر ٹائر کے اندر چھپا رکھی تھیں‘۔
’تفتیشی اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر اسے روکا تھا اور گاڑی کی تلاشی لینے پر کچھ نہیں ملا تاہم اس کی گھبراہٹ کے باعث زیادہ باریک بینی سے تفتیش کی گئی‘۔
’جب کچھ نہیں ملا تو آخر کار فیصلہ ہوا کہ سپیئرٹائرکو کھولا جائے تو وہاں مذکورہ تعداد میں گولیاں ضبط ہوئیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کو ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا ہے‘۔