Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی مہنگی ترین کار ریاض شو میں، قیمت کتنی؟

فراری کی قیمت 80 ملین سٹرلنگ پونڈ ہے(فوٹو ٹوئٹر سربراہ محکمہ تفریحات)
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ریاض کار شو میں موجود 80 ملین سٹرلنگ پونڈ کی دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کی تصویر جاری کی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق آل الشیخ نے گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ فراری کی قیمت 80 ملین سٹرلنگ پونڈ ہے۔ مقامی کرنسی میں اس کی قیمت 400 ملین ریال کے لگ بھگ ہے ۔  
فراری کا شمار پرآسائش گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ کار شو ریاض سیزن کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔
کار شو میں کلاسیکل اور جدید ترین گاڑیاں پیش کی جا رہی ہیں۔ دنیا کی تیز ترین اور نایاب ترین گاڑیوں کا خوبصورت انتخاب شامل کیا گیا ہے۔
ترکی آل الشیخ نے کہا کہ فراری جی ٹی او 250 1963 کا ماڈل ہے اور یہ ٹوورڈی فرانس ریس میں 1964 کے دوران مقابلہ جیتے ہوئے ہے۔
 فراری جی ٹی او 250 فی گھنٹہ 174 میل کی رفتار سے چلتی ہے۔ اسے ریس کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ 1962 سے 1964 تک تیار کی جانی والی اس ساخت کی 36 گاڑیوں میں سے ایک ہے ۔  
اس ساخت کی فراری کار برسہا برس تک جرمنی میں تیار کی جاتی رہی ۔ فراری کاروں کے مورخ مارسیل ماسینی کا کہنا ہے کہ یہ اس ساخت کی دنیا بھرمیں تین بہترین کاروں میں سے ایک ہے۔
چند برس قبل ایک امریکی سرمایہ کار نے 70 ملین ڈالر میں اسے خریدا تھا۔ اب یہ دنیا کی سب سے مہنگی کار مانی جا رہی ہے۔
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ کار آئندہ پانچ برسوں کے دوران 100 ملین ڈالر میں فروخت ہو گی۔ 

 

شیئر: