Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے کار شوروم میں آتشزدگی سے 55 گاڑیاں تباہ

دبئی کے ایک کار شوروم کمپلیکس میں آگ بھڑکنے سے 55 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
عرب نیوز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ منگل کی صبح آتشزدگی کا یہ واقعہ امارت کے صنعتی علاقے راس الخور میں پیش آیا۔
ایمرجنسی افسران کے مطابق بڑے پیمانے پر آگ ایک شوروم میں شروع ہوئی اور تیزی سے سات دیگر دکانوں میں پھیل گئی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عملہ کھڑی لگژری گاڑیوں پر پانی پھینک رہا ہے جبکہ جلتے ہوئے شوروم کی چھت سے بہت زیادہ شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔
تاہم امارت کے صنعتی علاقے راس الخور میں ہونے والی اس آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سول ڈیفنس کے حکام آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر: