امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 68 نئے کیسز، کوئی ہلاک نہیں ہوا
متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار858 ہوگئی ہے(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر 27 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 68 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار858 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 94 ہزار 480 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 98 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 36 ہزار699 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سےکوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار145 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 15 ہزار863 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 18لاکھ 17 ہزار895 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔