Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑ پر پھنسی 4بکریوں کو اتار لیا گیا

تبوک.... العلاءکمشنری میں شہری دفاع کی ا مدادی ٹیم نے عردة قریہ کے قریب العلاءتیماءروڈ پر جبل علی پہاڑ کے اوپر پھنس جانے والی 4بکریوں کو نیچے اتار لیا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے اسپیشل گدے بچھا کر بکریوں کو اتارا۔ مویشیوں کے مالک نے اس کارروائی پر شہری دفاع کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 4 دن سے میری بکریاں پہاڑ پر پھنسی ہوئی تھیں۔ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیسے انہیں اتنی اونچائی سے نیچے لایا جائے۔ آخر میں شہری دفاع سے مدد طلب کی گئی اور اس نے مجھے مایوس نہیں کیا۔

شیئر: