Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں دو روز میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں 300 سے 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات سات دسمبر کو سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے ساتھ 124000 روپے رہی ہے۔
سنہری دھات کے کاروبار سے متعلق مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کل قیمت 106310 ہو گئی۔
کئی روز سے انٹرنیشل گولڈ مارکیٹ کے رجحان کے برعکس چلنے والی مقامی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمتوں کا رجحان عالمی منڈی جیسا رہا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر رہی۔ 
پاکستانی مارکیٹ میں منگل سات دسمبر کو بھی چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 1460 روپے جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے رہی۔

شیئر: