Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر قطر کا مکتوب موصول

مملکت میں قطری سفیر نے مکتوب حوالے کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں اور برادرعوام کے درمیان گہرے اور مستحکم برادرانہ تعلقات اورمختلف شعبوں نیز ہر سطح پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں سے ہے۔
امیر قطر کا مکتوب مملکت میں متعین قطری سفیر بندر بن عطیہ نے حوالے کیا ہے۔ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر ولید  الخرجی نے مکتوب وصول کیا ہے۔
اس موقع پر قطری سفیر اور سعودی عہدیدار نے دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اورانہیں فروغ دینے کے طریقوں پربات چیت کی۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: