Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مکان سے 12 لاکھ نشہ آور گولیاں اور ایک کلو حشیش برآمد

دو سعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے ریاض میں ایک مکان سے 12 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں اور ایک کلو حشیش ضبط کی ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ریاض شہر کے ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 1.2 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں اور ایک کلو حشیش برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے(فوٹو عکاظ)

علاوہ ازیں 50 ایسی میڈیکل گولیاں بھی ضبط کی گئیں جو کلینک کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کی جاتیں۔
حکام نے بتایا کہ دو سعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے ،دونوں عادی مجرم تھے اور پہلے بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔  
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: