پیرس۔۔۔۔جرمن ایئرلائنز کے طیارے کاایک شریک پائلٹ دوران پرواز شدیدعلیل ہوگیا جس کے بعد ایک ایئر ہوسٹس نے اسے ہنگامی طور پر اتارنے میں پائلٹ کی مدد کی ۔ یہ طیارے ہین اوورسے ملیورکا جارہا تھا۔ طیارے میں سوار ڈاکٹر نے علیل شریک پائلٹ کو طبی امداد دی لیکن طیارے میں سوار 195مسافر وں کی حفاظت کیلئے پائلٹ نے طیارہ ہنگامی طور پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ پائلٹ کا بلڈ پریشرانتہائی نچلی سطح پر پہنچ گیاتھا اور وہ اپنے پائلٹ کی مدد کرنے سے قاصر تھا بعد میں اس طیارے کو اسپین میں بحفاظت اتار لیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کو جومسافر کی حیثیت سے جہاز میں تھا طلب کیا گیا جس نے بتایا کہ شریک پائلٹ کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہے اگر چہ وہ ہوش میں تھا لیکن پائلٹ نے کیبن کرو کے ایک رکن کو اپنی مدد کیلئے طلب کرلیا۔اگرچہ پائلٹ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور انہیں خود بھی طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت ہے لیکن ضرورت پڑنے پر وہ اپنے عملے کے کسی بھی رکن کو طلب کرسکتے ہیں۔ لینڈنگ کے بعد شریک پائلٹ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا کہ ایسا واقعہ کبھی کبھا ر ہوتا ہے۔ ایئر ہوسٹس کو انعام سے نوازا جائے گا۔