Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نورالجنابی، عراق کی پہلی خاتون کارپینٹر

لکڑی سے آرئشی آشیا بنانے کا شوق نے کارپینٹربنادیا(فوٹو، امارات الیوم)
 عراقی خاتون نور الجنابی نے ملک کی پہلی کارپینٹر خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ عراق میں اب تک یہ شعبہ مردوں کے لیے ہی مخصوص مانا جاتا تھا۔  
الامارات الیوم اخبار کے مطابق نورالجنابی کو لکڑی کے کاموں سے شروع سے ہی دلچسپی تھی جو بڑھتے بڑھتے پیشے میں تبدیل ہوگئی۔ اب وہ لکڑی کے خوبصورت فن پارے اور شاہکار تیار کر کے ملک بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کراچکی ہے۔  
الجنابی نے فخریہ لہجے میں کہا کہ ’کون ہے جو یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ فلاں کام خواتین نہیں کر سکتیں۔ ہمارے یہاں عراق میں مانا جاتا تھا کہ کوئی خاتون کارپینٹر نہیں بن سکتی لیکن میں نے اسے غط ثابت کر دیا۔‘
الجنابی کا مزید کہنا تھا کہ ’کارپینٹنگ سے مجھے شروع سے ہی دلچسپی رہی ہے۔‘ اپنے پیشے اورگھرداری کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہیں۔
سب سے بڑا بیٹا تیرہ برس اور سب سے چھوٹا چھ سال کا ہے۔ گھر کے تمام کام انجام دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہوں اور ورکشاپ میں بھی کام کرتی ہوں۔ 
الجنابی کا کہنا ہے کہ ان کے کام میں نکھار گاہکوں کی وجہ سے آیا ہے جنہیں وہ بہت اچھے سے سنتی ہیں اور ان کی پسند کو سامنے رکھ کر چیزیں تیار کرتی ہیں۔

شیئر: