Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’این 95 ‘ ماسک کی تیاری

این 95 ماسک کی مملکت میں مکمل تیاری  اہم پیش رفت ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی میڈیکل پروڈکٹ کمپنی میس نے پولی پروبلین مادہ سے مملکت میں این 95 ماسک تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ پولی بروبلین سعودی کمپنی سابک تیار کر رہی ہے۔
میس کمپنی نے ماسک تیار کرنے کےلیے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے ) سے این اوسی بھی حاصل کرلیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سابک کے ڈپٹی چیئرمین یوسف البنیان نے کہا کہ سابک کی کوشش ہے کہ وہ قومی مصنوعات کو فروغ دے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے۔
البنیان نے مزید کہا کہ این 95 ماسک کی مملکت میں تیاری، طبی مصنوعات کو اندرون ملک تیار کی جہت میں اہم پیش رفت ہے۔ اس سے صحت عامہ کا معیار بلند ہو گا اور متعدد امراض سے بچاو کے پروگرام کو تقویت ملے گی۔ 

 

 

شیئر: