تبوک میں طلبہ میں کورونا کی تصدیق پر ایک سکول بند
سکول 10 روز کے لیے بند کیا گیا، آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
تبوک ریجن میں ایک ثانوی سکول کو بند کردیا گیا ۔ بعض طلبہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ تعلیم کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سکول بند کرنے کا فیصلہ پرنسپل نے کیا۔ انہوں نے طلبہ کو سکول کی بندش کی صورت میں تعلیمی نقصان سے بچانے کے لیے آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ شروع کر دیا۔
تبوک کا ثانوی سکول ممکن ہے 10 روز تک بند رہے۔ اس کی بحالی کا فیصلہ اسی وقت ہوگا جب اس بات کا پورا اطمینان ہو جائے گا کہ متاثرہ طلبہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔
یاد رہے کہ وزارت تعلیم تمام پرنسپلز کو یہ اختیار دیے ہوئے ہے کہ جہاں بھی طلبہ و طالبات یا اساتذہ یا انتظامی عملے میں کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ پر آئیں، اسے پرنسپل اپنے صوابدیدی اختیار کے تحت بند کر سکتے ہیں۔ تبوک سکول کے پرنسپل نے اپنا یہی صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے سکول بند کیا ہے۔