Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خپلو کا برفانی تیندوا، ’اس کے پیچھے تو اربوں ڈالرز کی سیاحت آنی تھی‘

0 seconds of 45 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:45
00:45
 
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر گلگت بلتستان کے علاقے خپلو میں موجود برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔
سنیچر کو عمران خان ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر موجود برفانی چیتے کی ایک نایاب فوٹیج۔‘ 
جس پر صارفین کو نہ صرف جملے کسنے کا موقع ہاتھ آیا بلکہ مہنگائی سے تنگ صارفین نے اس کو بھی حکومت پر تنقید کا اچھا موقع جانا۔
برکت خٹک نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسی کے پیچھے تو 30، 40 ارب ڈالرز کی سیاحت نے آنا تھا. آپ نے مفت میں دکھا دیا۔‘
محمد فاروق نے لکھا ’وزیراعظم، کاش کسی روز آپ ملکی معیشت بہتر کرنے اور غربت کم کرنے کی نایاب ویڈیو بھی شئیر کرسکیں !!!
احمد مغل نے لکھا کہ ’ جناب خپلو سے نظر ہٹے تو ڈالر کا ریٹ بھی دیکھ لیجیے۔‘
طارق نے طنزیہ انداز میں وزیراعظم کا جملہ دہرایا ’یہ بھی چلا رہا ہے ۔  اپ نے گھبرانا نہیں ہے۔‘
نوید اقبال کا کہنا تھا کہ ’بس آپ فوٹو گرافی کریں بے شک غریب مہنگاٸی سے مر جائے۔ خدا کے لیے اپنی نالاٸق ٹیم سے جان چھڑاٸیں اور کام کرنے والے آدمی ساتھ رکھیں ابھی بھی وقت ہے مہنگاٸی کنٹرول کرنے پر توجہ دیں باقی سب کچھ چھوڑ دیں۔‘
اریشا نے لکھا کہ ’چیتا خوراک کی تلاش میں ہے اتنی شدید برف باری میں جنگلی حیات کی خوراک کا انتظام کیسے ہوتا ہے؟‘
وقاص احمد نے تصیح کرتے ہوئے لکھا ’یہ چیتا نہیں تیندوا ہے۔‘

شیئر: