اختتامی ساعتوں کی جانب بڑھتے 2021 کے دوران سوشل میڈیا صارفین نے اظہار رائے کے لیے جہاں مختلف اور نئے انداز اپنائے، وہیں سوشل ٹائم لائنز پر مقبول میمز سے بھی پورا پورا انصاف کیا گیا۔
2021 کے دوران مختلف مواقع پر سامنے آنے والی تصاویر، ویڈیوز اور ان سے حاصل کردہ سکرین شاٹس ایسے نمایاں ہوئے کہ ہر موقع پر بےدھڑک استعمال کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
’سردرد سے ہارٹ بریک تک کا مرہم‘ چائے کے عالمی دن پر دلچسپ میمزNode ID: 567396
-
’طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے‘، عامر لیاقت نے اہلیہ کی بلی ڈھونڈلیNode ID: 616221
انٹرنیٹ، باالخصوص سوشل میڈیا پر ایک ہی وقت میں مختلف ملکوں کے صارفین کی موجودگی بظاہرغیرمتعلق موضوعات کو بھی متعلق بنا دیتی ہے، شاید اسی لیے میمز کے معاملے میں بھی صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والا مواد بھی مقامی ٹائم لائنز پر زیرگردش رہا۔
2021 کے دوران پاکستانی صارفین کی جانب سے جن میمز کو بہت زیادہ شیئر کیا گیا ان میں امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کے دستانے پہنے تصویر، پاوری گرل کا ویڈیو کلپ، پرینکا چوپڑا کا لباس اور نیٹ فلکس سیریز سکوئڈ گیمز کے ایک کیریکٹر کی تصویر شامل رہی۔
امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کی منفرد دستانے پہنے تصویر سامنے آئی تو صارفین نے اسے اپنی مرضی کی ہر اس جگہ پر استعمال کیا جہاں وہ کسی پر تنقید یا مزاح کا ماحول پیدا کرنا چاہتے تھے۔ معاملے کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
پاکستانی انسٹاگرام صارف دنانیر مبین کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو اسے پاکستان اور انڈیا میں نہ صرف خوب دیکھا گیا بلکہ مختلف انداز میں اسے نئے سرے سے بنائے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
جنوری کے مہینے میں اسلام آباد کے ایک ریستوران کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہاں کی مالک دونوں خواتین، مینیجر سے انگلش میں گفتگو کرنے اور اس کی غلطیوں پر ردعمل دے کر خود کو مشکل کا شکار کرتی پائی گئیں۔
اگرچہ بعد میں مذکورہ ریستوران کی جانب سے معاملے کی خاصی وضاحت کی گئی تاہم دونوں خواتین کی مینیجر سے گفتگو کی ویڈیو اور اس کے سکرین شاٹس خاصا عرصہ ٹائم لائنز پر زیرگردش رہے۔
This is just so sad. Class privelege, colonial hangover and depravity of Pakistani elite -- all rolled into one clip. The hero here is this manager and my salam to him for his hard work, dedication and putting up with this! pic.twitter.com/8IVnE6nSYv
— Raza Ahmad Rumi (@Razarumi) January 21, 2021
پاکستان میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین نے ایتھلیٹ نسیم حمید کے ساتھ ایک پروگرام میں ریس لگائی، جیتنے کی کوشش میں تیزی سے دوڑتے ہوئے عامر لیاقت گرے تو یہ منظر بھی نہ صرف وائرل ہوا بلکہ میمز کی دنیا میں خوب زیربحث رہا۔
ایک اور موقع پر پروگرام کے دوران عامر لیاقت نے ناگن ڈانس کیا تو یہ معاملہ بھی خاصا وائرل رہا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم نے انڈین سائیڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تو میچ کے اختتام پر انڈین کپتان وراٹ کوہلی کی پاکستانی کپتان بابراعظم اور بلےباز محمد رضوان کے ساتھ ایک تصویر بھی خاصی وائرل رہی۔
اس تصویر میں اگرچہ انڈین کپتان میچ میں کامیابی پر پاکستان کی اوپننگ جوڑی کو سراہتے دکھائی دیتے ہیں تاہم شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے مختلف مواقع پر اپنے اپنے انداز میں استعمال کیا۔
ٹی20 ورلڈ کے کے دوران ہی پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک تصویر بھی خوب شیئر کی گئی جس میں ان کا صرف مسکراتا چہرہ ہی دیکھا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران دوسرے مہمان کو تھپڑ مارا تو کئی روز تک یہ سیاسی لڑائی بھی ٹائم لائنز پر نمایاں رہی۔
دسمبر میں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی ہوئی تو صارفین سلمان خان کی کہیں حیرت اور کہیں پریشانی کا اظہار کرتی تصویر، جوڑے کی تصویر کے ساتھ جوڑ کر شیئر کرتے رہے۔
پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان ندا یاسر نے نجی ٹیلی ویژن اے آر وائی کے مارننگ شو میں فارمولہ کار ریسنگ سے متعلق دو نوجوانوں کا انٹرویو کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے فارمولہ کار ریسنگ کی گاڑی چھوٹی ہونے، ایک ہی سواری، پھر فارمولہ بننے اور تجربہ باقی جیسی گفتگو کی تو ان کے پروگرام کا ویڈیو کلپ ہی نہیں، بلکہ میمز کا سلسلہ شروع ہوا تو مختلف انداز میں ان کی تصاویر بھی خوب وائرل رہیں۔
ندایاسر کی اس گفتگو پر تبصرہ کرنے والوں کا موقف تھا کہ انہیں معاملے پر گفتگو سے قبل تحقیق کر لینی چاہیے تھی۔ ندا یاسر کے شوہر اداکار یاسرنواز نے اس انٹرویو کا ری میک کلپ بنایا تو وہ بھی خوب وائرل ہوا۔
Yasir Nawaz mimics his wife Nida Yasir's hilarious Formula car video and we can't stop laughing pic.twitter.com/TrFusktPaK
— soha ali Dhudhi (@durehenna1) September 8, 2021
اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فیصل قریشی کے ایک پروگرام میں شریک ٹک ٹاکر خاتون کی جانب سے قریب موجود دوسرے ٹک ٹاکر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ بھی گفتگو کا موضوع رہا۔
Faisal Qureshi on Tiktokers
Most wholesome moment of 2021 pic.twitter.com/iYPvFE9MHa— a° (@ricklepick21) July 3, 2021
وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے سکرین شاٹ شیئر کرنے والوں نے اسے مختلف مواقع پر استعمال کیا تو جہاں ٹک ٹاکرز پر تنقید کی وہیں، دوسروں کو بھی اس انجام سے ڈرایا جاتا رہا۔
افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج واپس لوٹیں، طالبان نے اگست میں کابل کا کنٹرول واپس لیا تو انڈین ٹیلی ویژن میزبان ارنب گوسوامی نے اس پر ایک پروگرام کیا۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ کابل میں سرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر پاکستانی ایجنسی کا قبضہ ہے۔
Arnab Goswami and his 'intelligence sources'. pic.twitter.com/W9bCZxbw0D
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) September 18, 2021