آن لائن بھی ڈاکٹر اور اس کی ٹیم سے رابطہ رکھا جاسکے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے ’ہیلتھ سینٹرز‘ کو ’فیملی میڈیسن‘ پروگرام میں تبدیل کر دیا۔ مختلف کمشنریوں میں موجود ہیلتھ سینٹرز آئندہ فیملی میڈیسن پروگرام کے مطابق کام کریں گے۔ سابقہ طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔
اخبار24 کے مطابق فیملی میڈیسن پروگرام کے مطابق ہر فیملی کے لیے سپیشل ڈاکٹر ہوگا۔ اس پروگرام کا بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ فیملی کے تمام افرادایک ہی ڈاکٹر سے مربوط ہو جائیں گے۔
متعلقہ ڈاکٹر خاندان کے ہر فرد کی صحت حالت سے واقف ہوگا اور فیملی میں صحت کے حوالے سے رونما ہونے والی تبدیلی سے باخبر رہے گا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے نظام کا فائدہ یہ ہو گا کہ فیملی کے تمام افراد اپنے ڈاکٹر اور اس کے ما تحت کام کرنے والی میڈیکل ٹیم سے مسلسل رابطے میں رہ سکیں گے۔
آن لائن بھی ڈاکٹر اور اس کی ٹیم سے ملنے کےلیے اپائنٹمنٹ لیں گے اور سینٹر میں بھی ڈاکٹر اس کی ٹیم سے مل سکیں گے۔ بیماری کی صورت میں علاج میں بھی سہولت ہوگی۔
وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ نئی تبدیلی کے تحت علاج سے زیادہ امراض سے بچاو پر توجہ ہو گی۔