Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دوسرے تعلیمی سمسٹر کا آغاز آن لائن ہوگا

پریکٹیکلز کی کلاسوں کے لیے حاضری ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے تعلیمی حکام نے کہا ہے کہ دوسرے ایجوکیشنل سمسٹر کے ابتدائی دوہفتے کی  کلاسیں آن لائن ہونگی۔ 3 جنوری 2022 سے نئے سسٹمر کا آغازکیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے خبررساں اداے ’وام‘ کے مطابق آن لائن تعلیم کا سلسلہ اسکولز ، کالجز، یونیورسٹیزاور ملک کے تمام ٹریننگ سینٹز میں ہوگی۔
 تعلیمی حکام نے توجہ دلائی کہ ٹریننگ سینٹرز اور جامعات میں ایسے شعبے باقاعدہ طورپر کھولے جائیں گے جہاں طلبا کو پریکٹیکل کےلیے حاضری ضروری ہوتی ہےجن میں میڈیکل یا انجینئرنگ کے مخصوص شعبے شامل ہیں۔
امارات نے آن لائن تعلیم کا فیصلہ کورونا وبا کی نئی صورتحال کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ حکام چاہتے ہیں کہ معاشرے کی سلامتی اور وبا کی پابندیوں میں نرمی کے درمیان توازن برقرار رکھاجائے اس کے پیش نظر نئے سسمٹرکے آغاز کے دوران عارضی طورپر آن لائن تعلیم کی منظوری دی گئی ہے۔

شیئر: