Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ضوابط کی 1880 خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مدینہ ریجن میں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مملکت  میں کورونا ایس او پیز کی 1880خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مدینہ منورہ میں ہوئیں جنکی تعداد 609 رہی۔
ریاض ریجن 568 ورزیوں سے دوسرے اور مکہ مکرمہ ریجن 392 سے تیسرے نمبر پر رہا۔ حائل ریجن 118 خلاف ورزیوں سے چوتھے اور باحہ 66 خلاف ورزیوں سے پانچویں نمبر پر رہا۔
 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 13 صوبوں میں سے نجران اور حدود شمالیہ دو ایسے صوبے ہیں جہاں کوئی خلاف ورزی ریکارڈ پر نہیں آئی۔ البتہ جازان میں صرف ایک خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ۔  
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ تبوک ، الشرقیہ ، الجوف ، عسیر اور القصیم ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں معمولی تعداد میں ہوئیں۔ 

شیئر: