مملکت میں کورونا کیسزمیں اضافے کا امکان ہے، وزیر صحت
جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انکے بارے میں تشویش ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر صحت فھد الجلاجل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے- آئندہ ایام میں کیسز مزید بڑھنے کا خطرہ ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہاہے کہ فی الوقت کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے ہمیں خدشہ ہے کہ آئندہ ایام کے دوران متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت نے کہاکہ اچھی بات یہ ہے کہ ویکسین سے تکلیف ہلکی ہورہی ہے اور ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ تشویش ان کے بارے میں زیادہ ہے جنہوں نے اب تک ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی-
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیادہ تر ایسے ہی افراد زیرعلاج ہیں جنہوں نے ویکسین کی خوراکیں اب تک نہیں لی ہیں-
واضح رہے مملکت میں بیشتر افراد نے کورونا سے بچاو کے لیے دوویکسین کا کورس مکمل کرلیا ہے جبکہ اب تیسری خوراک بوسٹرڈوز دی جارہی ہے۔