الحدیدہ بندرگاہ میزائل اسمبل کرنے کا مرکز ہے ، عرب اتحاد
الصلیف بندرگاہ سے ایک بارود بردار بوٹ مشاہدے میں آئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ ایرانی بیلسٹک میزائل اسمبل کرنے اور وصول کرنے والا بڑا سینٹر ہے-
العربیہ نیٹ اور الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ سے ہی روابی جہاز کو ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی اور اسی بندرگاہ سے اسے ہائی جیک کیے جانے کی کارروائی انجام دی گئی-
عرب اتحاد نے بدھ کوجاری بیان میں کہا ہے کہ الصلیف بندرگاہ سے ایک بارود بردار بوٹ مشاہدے میں آئی ہے جسے حملے کے لیے تیار کیا گیا ہے-
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ الحدیدۃ اور الصلیف بندرگاہیں جارحانہ حملوں اور جہاز رانی کو خطرات لاحق کرنے والے بڑے سینٹر ہیں-
عرب اتحاد نے مذکورہ دعوے منگل کو حوثیوں سے روابی تجارتی جہاز چھوڑنے کے مطالبے کے بعد کیے ہیں-
دریں اثنا سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ الصلیف بندرگاہ سے روابی جہاز کو چھوڑنے اور اس پر لدے ہوئے غیر حربی انسانی نوعیت کا سازوسامان بھی حوالے کردے-