قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین کے نئے مصدقہ کیسز 2779 ریکارڈ پر آئے ہیں-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قطری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے مصدقہ کیسز میں 2053 قطری اور مقیم غیرملکی جبکہ 726 قطرآنے والے مسافرمبتلا ہیں- وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں شفا پانے والوں کی تعداد 317 ریکارڈ کی گئی ہے-
قطری وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 784 جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 504 تک پہنچ گئی ہے-