کارکن کا میڈیکل سرٹیفیکٹ جاری نہ کرانے پر جرمانہ
طبی سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر2 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت بلدیات و دیہی وترقی امور نے خبردار کیا ہے کہ کارکن کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری نہ کرانے والے ادارے پرجرمانے کا باقاعدہ نفاذ سنیچر15 جنوری سے کیا جائے گا-
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات نے کہا ہے کہ کارکن کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری نہ کرانے پر فی کارکن 2 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور خلاف ورزی دہرائے جانے کی صورت میں جرمانہ دگنا کردیا جائے گا-
یاد رہے کہ پندرہ جنوری 2022 سنیچر سے وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کی جانب سے تجارتی اداروں کے حوالے سے مقرر خلاف ورزیوں اور جرمانوں پر عمل درآمد کا آغاز کیا جارہا ہے اس ضمن میں وزارت کی تفتیشی ٹیموں کو بھی مطلع کردیاگیاہے-
قبل ازیں وزارت بلدیات کی جانب سےکہا گیا تھا کہ بیوٹی پارلرز میں سی سی کیمرے نصب نہ کیے جائیں کیمروں کی تنصیب ممنوع ہے- یہ بھی پابندی ہے کہ مقررہ سٹینڈرڈ کے برخلاف پاؤڈر اور آرائشی اشیا نہ استعمال کی جائیں- اس کی خلاف ورزی پر بھی جرمانہ مقرر ہے-