مدینہ میں بجلی کے کیبل چرانے والا غیرملکی گرفتار
گرفتار غیرملکی کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- (فوٹو عاجل)
مدینہ منورہ پولیس نےزیر تعمیر عمارتوں سے المونی اور بجلی کے کیبلز چوری کرکے انہیں فروخت کرنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مدینہ پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ یہاں بلڈنگ سے تعمیراتی سامان، کیبل اور بجلی کی تاریں چوری کرنے والے ایک بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا گیا ہے جو انہیں چوری کے بعد فروخت کررہا تھا-
مدینہ پولیس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ مجرم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اب اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں