Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالک کی موجودگی میں گاڑی چُرانے والا گروہ گرفتار

ملزمان کے قبضے سےنشہ آوراشیا بھی برآمد ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بقیق کمشنری میں سروس سٹیشن سے مالک کے سامنے گاڑی چرا کر فرار ہونے والے تینوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مشرقی ریجن کی ’بقیق‘ کمشنری میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد پینکچرشاپ پر کھڑی گاڑی چرا کرفرار ہوگئے جبکہ گاڑی کا مالک بھی ساتھ ہی موجود تھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے واردات پرموجود سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت معلوم کرنے کےلیے فوٹیج متعلقہ ادارے کے حوالے کی۔
ملزمان کی شناخت ہونے کے بعد پولیس جلد ہی انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ریجنل ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سعودی شہری ہیں انکے خلاف لوٹ مار کا مقدمہ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ریجنل ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے نشہ آوراشیا بھی برآمد ہوئیں۔
واضح رہے چوری کی وارادت کی فوٹیج سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوگئی تھی جس میں دکھایا گیاہے کہ ایک شخص اپنی گاڑی سروس کرانے کےلیے پینچرشاپ پرکھڑا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نمودار ہواجوانتہائی تیزی سے گاڑی میں بیٹھے اور اسے ریورس گیئرلگا کرپنچرشاپ سے گاڑی کو بھگا کرلے گیے۔
اپنے سامنے گاڑی کواس طرح جاتے دیکھ کرگاڑی کا مالک چند لمحات کے لیے حیرت زدہ رہ گیا تاہم معاملے کو سمجھنے تک ملزمان گاڑی لے کرفرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے۔

شیئر: