حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری
مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 19 حملے کیے گئے (فوٹو سبق)
عرب اتحاد کا یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پرحملوں کا سلسلہ جاری ہے- نئے حملوں میں 90 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مارب کمشنری میں حوثیوں کے مختلف ٹھکانوں پر 19 حملے کیے گئے-
عرب اتحاد نے حملوں کے حوالے سے جاری مزید تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں حوثیوں کی مزید11 فوجی گاڑیاں تباہ اور 90 دہشت گرد ہلاک پوئے ہیں-
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ حوثیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں