اتحادی فورس کا آپریشن، 230 حوثی ہلاک
عرب اتحاد یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے- (فوٹو سبق)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن میں حوثیوں کےٹھکانوں پر 39 حملے کیے گئے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے عسکری آپریشن کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ یمن کے صوبے مارب میں حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں پر 39 حملے کیے ہیں جن میں 21 گاڑیاں تباہ اور 230 سے زائد حوثی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر اپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
روزانہ کی بنیاد پرفوجی آپریشن کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں