محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو ریاض ریجن سمیت متعدد علاقوں میں مطلع غبار آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کے علاوہ الزلفی، الغاط، شقرا، رماح اور المجمعہ میں شام 7 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
مزید پڑھیں
-
جازان شہد میلے میں 19 سو ریال کلو شہدNode ID: 636996
-
جی سی سی ممالک کی سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقیں جاریNode ID: 637051
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت حائل ریجن کی متعدد کمشنریوں میں بھی ہوگی جبکہ مشرقی ریجن کی الخفجی، القیصومہ، النعیریہ اور حفر الباطن میں بھی گرد چھائی رہے گی‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے متعلق محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ ’تیز ہوا چلے گی جس کے باعث الشعیبہ اور اللیث کے سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
ادھر طقس العرب ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ’جمعے کے دن جدہ سمیت مکہ مکرمہ اور رابغ میں گرد و غبار کا طوفان ہوگا‘۔
سرد لہر کے بار میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’اللوز پہاڑ سمیت شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں سردی کی لہر کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ مطلع غبار آلود ہوگا‘۔
دریں اثنا ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’دو مختلف علاقوں سے آنے والی سرد لہر سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو تین دن تک متاثر کرے گی‘۔
تساقط خفيف #للثلوج قبل قليل في #طريف
تصوير #أحمد_الكويكبي عبر منصة أنت الراصد عبر تطبيق #طقس_العرب pic.twitter.com/nGcSxAXgAX— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) January 20, 2022