یمن میں حکومت کی رِٹ بحال کرنے کے لیے قائم عرب اتحاد کی افواج نے حراستی مرکز کو نشانہ بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی میڈیا رپورٹس کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو اتحادی افواج نے کہا کہ اس طرح کی غلط خبریں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پھیلاتی ہے جو اس گروپ کے دنیا کو دھوکہ دینے کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
عرب نیوز نے الاخباریہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اتحادی افواج کی کمانڈ اس حوالے سے تفصیلات اور حقائق پر یمن کے انسانی امداد کے امور کے ادارے اور ریڈکراس کو بریفنگ دے گی۔