Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انڈسٹریل علاقے پر حوثی بیلسٹک میزائل حملے میں رہائشی زخمی

تباہ کیے میزائل کے ٹکڑے گرنے سے دو رہائشی زخمی ہوئے۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب کے شہر جازان کے صنعتی علاقے میں گرنے والے حوثیوں کی بیلسٹک میزائل کی زد میں آ کر دو رہائشی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
اتوار کو اتحادی افواج نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے کے صنعتی زون میں مختلف قومیتیوں کو نشانہ بنانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں سوڈان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دو رہائشی زخمی ہوئے جبکہ ورکشاپس اور عام شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ 
پیر کی صبح جاری کیے بیان میں اتحادی افواج نے کہا کہ سعودی عرب کے عسیر صوبے کے علاقے دھاران الجنوب کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا گیا۔
تباہ کیے میزائل کے ٹکڑے گرنے سے علاقے میں ورکشاپس اور عام شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
بیان کے مطابق اس حملے کے بعد اتحادی فوج نے حوثیوں کا میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کر دیا۔
اتحادی فوج نے بتایا کہ یمن کے الجوف گورنریٹ کی جانب سے داغے گئے دو ڈرون بھی تباہ کیے گئے۔
دریں اثنا یمن کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسی 'ہولناک' اطلاعات ہیں کہ حوثی ملیشیا اپنے ان جنگجوؤں کو قتل کر رہی ہے جو لڑائی کا حصہ بننے سے انکاری ہیں۔

شیئر: