عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں دہشت گردوں نے سعودی شہر خمیس مشیط پر بارود بردار ڈرون سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیا گیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حوثی دہشتگرد وقتا فوقتا سعودی سول تنصیبات اور شہریوں پر ایران کی شہ پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی کوششیں کرتے رہتے ہیں جنہیں عرب اتحادی ناکام بنادیتے ہیں-
دوسری جانب الاخباریہ کےمطابق حوثیوں نے یمنی شہر مارب کے رہائشی محلے پر دو بیلسٹک میزائل اور دو ڈرون سے حملہ کیا تھا جس سے 7 شہری ہلاک ہوگئے۔