ریاض انڈسٹریل زون ون کے گوداموں میں جمعرات کو آگ لگ گئی۔
گوداموں میں لگنے والی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کے اہلکار آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ انہوں نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔
محکمہ شہری دفاع ریاض نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ آگ بجھانے میں کافی وقت لگ گیا۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے شعلے تیزی سے ادھر ادھر پھیل گئے تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں