مملکت میں پیر سے بدھ تک کہیں بارش اور کہیں برفباری کا امکان
گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر سے بدھ تک مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ تبوک، حدود شمالیہ، الجوف اورحائل ریجنوں نیز مدینہ منورہ کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منگل اور بدھ کو نقطہ انجماد سے 2 تا 6 ڈگری نیچے ہوگا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو تبوک، حدود شمالیہ، الجوف اور حائل ریجنوں میں بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں عسیر، جازان، باحہ کے علاوہ ریاض اور الشرقیہ کے شمالی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ پیر اور منگل کو تبوک ریجن کے اللوز اور علقان پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔ الجوف، حدود شمالیہ، تبوک، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پیر سے بدھ تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے ان علاقوں میں حد نظر بے حد محدود ہوجائے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں