Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے النکاسہ محلے کو خالی کرنے کا نوٹس جاری

’محلے کو منہدم کرنے کا منصوبہ کورونا وبا کے باعث موخر کردیا گیا تھا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ کے النکاسہ محلے کو منہدم کر کے نئے طرز پر تعمیر کرنے کا چوتھا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے تحت رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ محلے کو منہدم کرنے کا منصوبہ کورونا وبا کے باعث موخر کردیا گیا تھا۔
سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’النکاسہ محلے کے رہائشیوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ چند دن کے بعد محلے کی بجلی منقطع کردی جائے گی‘۔
ٹی وی رپورٹ میں پرانے محلے کو دکھایا گیا ہے جہاں غیر منظم اور غیر محفوظ مکانات قائم ہیں۔
محلے کے کئی مکانات میں سرخ اینٹوں سے بنے ہیں جو تیسرے رنگ روڈ سے آنے والوں کے لیے بصری آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔
مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس سے پہلے تین مرحلوں میں النکاسہ کے مکانات کو گرایا ہے جہاں جدید طرز پر نیا محلہ تعمیر کیا جائے گا۔

شیئر: