خشک کنوؤں کی اطلاع دینے کے لیے لنک جاری
’وزارت نے اپنے پورٹل پر خصوصی لنک جاری کیا ہے جس کے ذریعہ اطلاع کی جاسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے ملک بھر میں خشک کنوؤں کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی لنک جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکشی بچے کی خشک کنویں میں گرنے کے باعث وفات کے بعد وزارت نے رہائشیوں کویاد دلا دیا ہے کہ خشک کویں خطرناک ہوسکتے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں جہاں کہیں بھی خشک کنویں ہوں یا ایسے کنویں جہاں لوگوں یا جانوروں کے گرنے کے امکانات ہوں، ان کے بارے میں مطلع کیا جائے۔
وزارت نے اس مقصد کے لیے اپنے پورٹل پر خصوصی لنک جاری کیا ہے جس کے ذریعہ اطلاع کی جاسکتی ہے۔