Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اب تک 2450 خشک کنوؤں کو بھرا جاچکا ہے‘

’وزارت کی تفتیشی ٹیمیں تمام کنوؤں کا شمار کر رہی ہیں جو قابل استعمال ہیں اور جو قابل استعمال نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے ترجمان صالح بن دخیل نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں جہاں کہیں خشک کنویں موجود ہوں تو ان کے بارے میں وزارت کو اطلاع کی جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’خشک اور ناقابل استعمال کنوؤں کی اطلاع دینے کے لیے وزارت کے پوٹل پر خصوصی لنک موجود ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں اب تک 2450 خشک کنوؤں کو بھراجا چکا ہے یا پھر انہیں محفوظ طریقے سے ڈھکا جاچکا ہے‘۔
’وزارت کی نگرانی میں تفتیشی ٹیمیں تمام کنوؤں کا شمار کر رہی ہیں جو قابل استعمال ہیں اور جو قابل استعمال نہیں رہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت کی ٹیموں کو آئندہ دنوں میں خشک کنویں تلاش کرکے انہیں بھرنے کا ہدف دیا گیا ہے‘۔

شیئر: