Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی لیے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی شرط ختم

پاکستان  نے بیرون ملک سے آنے مسافروں کی لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
نئی ہدایات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ایئر پورٹ پہنچنے پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ 
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں نئی ہدایات جاری کر دیں ہیں جن کا اطلاق 8 فروری سے ہوگا۔ 
ڈی پورٹ ہونے والے مسافر جنہوں نے سفر سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ نہیں کروایا انہیں ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرانا ہوگا جب کہ پیدل بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے والے افراد پر بھی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ 
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے  ویکسینیشن کی شرط برقرار ہے۔ اس کے علاوہ سفر سے 48 گھنٹے قبل کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانے کی شرط بھی بدستور عائد رہے گی۔

شیئر: