Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کے نمائندوں کو مدعو کرلیا

صعدہ جیل پر حملے سے متعلق حوثیوں کے دعوؤں پر بات ہوگی( فوٹو فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’حوثیوں نے صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور الحدیدہ سے چار بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ حرض اور مثلث عاھم کو نشانہ بنایاگیا ہے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنای ایس پی اے اورالاخباریہ کے مطابق اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ’ صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کوعسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنا اور یہاں سے بیلسٹک میزائل فائر کرنا علاقائی و بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے‘۔ 
ترجمان نے کہا کہ’ یمن میں شہریوں کے تحفظ کے لیے خطرات کا باعث بننے والے ذرائع کے خلاف جلد عسکری آپریشن کیا جائے گا‘۔ 
علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے منگل کو یمن میں انسانی امور کے رابطہ دفتر اور ریڈ کراس کے نمائندوں کو اتحاد کے ہیڈکوارٹر کے دورے کی دعوت دی ہے۔
ترکی المالکی نے بتایا کہ’ یمن میں انسانی امور کے رابطہ کار سے صعدہ جیل پر حملے سے متعلق حوثیوں کے من گھڑت دعوؤں پر بات چیت ہوگی‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ عرب اتحاد عسکری آپریشنوں سے متعلق بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں اور اس کے روایتی ضوابط کا پابند تھا، ہے اور رہے گا‘۔

شیئر: