Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر5ہزار تارکین گرفتار

 کارروائیاں جاری رہینگی، تارکین مہلت سے فائدہ اٹھائیں، ریجنل پولیس ترجمان میجر حسین القحطانی
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ ماہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر5019غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔قانو ن نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں دوران تفتیش متعدد غیر ملکیوں کو اقامہ خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا۔ ریجنل پولیس ترجمان میجر حسین القحطانی نے اردونیوز کو بتایا کہ پولیس فورس اور وزارت محنت کی مشترکہ کارروائی میں غیر قانونی تارکین وطن اور قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے و الے افرادکو گرفتار کیا گیا۔ میجر حسین کا کہناتھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارو ںکی جانب سے تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر: