Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں گذشتہ روز کی طرح آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
دو دنوں میں مجموعی طور ہر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 175.39 روپے پر جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176 روپے اور قیمت فروخت 177.6 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں