Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کا ترکمانستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میریدوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکمانستان کے  ساتھ مملکت کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ 
مملکت اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی  و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور متعدد اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: