Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی گاڑیاں 20 فیصد مہنگی کیوں، نرخ کم کیسے ہوں گے؟

متعدد فیکڑیوں کی بندش گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں الشرقیہ ایوان صنعت و تجارت میں گاڑیوں کی کمیٹی کے سابق ڈپٹی چیئرمین یوسف الناصر نے کہا ہے کہ اس سال نئی گاڑیاں 20 فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔ 
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’120‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے یوسف الناصر نے کہا کہ بعض گاڑیاں ایسی ہیں جن کی قیمت میں سو فیصد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے تاہم ان کا تناسب بہت کم ہے۔ 
’یہ گاڑیاں نیلامی میں فروخت کی گئیں۔ سو فیصد اضافے کا باعث یہ بنا کہ صارفین نے ان میں دلچسپی زیادہ دکھائی حالانکہ ان کے سامنے متبادل گاڑیوں کا آپشن بھی تھا۔‘
گاڑیوں کے ڈیلر علی رضا نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک میں نئی گاڑیوں کے نرخ تقریبا ایک جیسے ہیں۔ اس سال دنیا بھر میں گاڑیوں کی قلت کے باعث رعایتی سکیمیں بھی نہیں ہیں۔ 
علی رضا کا کہنا ہے کہ ’نئی گاڑیوں کے مہنگے ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کورونا وبا کے زمانے میں گاڑیاں تیار کرنے والی متعدد فیکٹریاں بند ہوئی ہیں۔ ایک اور سبب یہ ہے کہ گاڑیوں، ٹی وی اور واشنگ مشینوں کی صنعت  میں شامل ای سم کم تعداد میں دستیاب رہیں۔ گاڑیوں کا کاروبار اس سے زیادہ متاثر ہوا۔‘
علی رضا نے توقع ظاہر کی کہ ایک صورت میں گاڑیوں کے نرخ کم ہوسکتے ہیں۔ ’وہ یہ کہ گاڑیاں تیار کرنے والی تمام فیکٹریاں معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیں۔ اس سے مارکیٹ میں گاڑیاں زیادہ تعداد میں مہیا ہوں گی اور ان کے نرخ یقینی طور پر کم ہو جائیں گے۔ ‘

شیئر: