Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان کی فوجی مشقوں ’الصمصام 8‘ کا آغاز

افتتاحی تقریب میں سعودی ملٹری اتاشی نے بھی شرکت کی ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور پاکستان کی بری افواج کی مشقیں ’الصمصام 8‘ کے عنوان سے پیر کو شروع ہوگئی ہیں۔
افتتاحی تقریب میں اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی میجر جنرل عوض الزھرانی، کمانڈر میجر جنرل جاوید دوست اور دونوں ملکوں کے متعدد افسران شریک ہوئے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بری فوجی مشقیں پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے ٹریننگ سینٹر میں ہورہی ہیں۔ 

مشترکہ مشقوں سے متعدد اہم مقاصد پورے ہوں گے( فوٹو ایس پی اے)

کمانڈر میجر جنرل جاوید دوست نے تقریب کے دوران کہا کہ’ دونوں ملکوں کے دستے مشقوں کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ کامیابی کے حصول کے لیے سٹراٹیجک اور فیلڈ سکیمیں موجود ہیں‘۔
میجر جنرل جاوید دوست نے کہا کہ’ ان مشقوں سے متعدد اہم مقاصد پورے ہوں گے۔ دونوں ملکوں کی بری افواج کے درمیان تجربات کا تبادلہ ہوگا۔  ایک ٹیم کے جذبے سے کام کرنے کا مقصد حاصل کریں گے‘۔

شیئر: